Na Samajh Aadmi | نا سمجھ آدمی

WhatsApp Channel Follow Now

ایک گاؤں کے پاس نہر بہتی تھی۔ اس نهر پر لکڑی کا ایک پُل تھا۔ اس پر ایک وقت میں ایک ہی آدمی گزر سکتا تھا۔ ایک دن کی بات ہے۔ ایک آدمی جسکا نام عدنان تھا وہ پل کے اُپر سے گزر کر دوسری طرف جا رہا تھا۔ اسی دوران ایک اور آدمی، ندیم آ گیا۔ ندیم نے عدنان سے پوچھا تم کہاں جارہے ہو۔ اس نے جواب دیا” میں نہر کے پار جارہا ہوں“۔ اب عدنان نے ندیم سے پوچھا تم کہاں جارہے ہو؟ ندیم نے جواب دیا میں اپنے گاؤں جا رہا ہوں“ تو اب عدنان، ندیم کو کہنے لگا پہلے میں پُل کے پار جاؤں گا تم میرے پیچے آجانا” ندیم کہنے لگا کہ پہلے میں جاؤں گا، میں بعد میں کیوں جاؤں“۔ اسی طرح دونوں لڑنے لگیں لڑتے لڑتے دونوں آدمی نہر میں گر گئے۔

What’s your Reaction?
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
1
+1
0
+1
1