Mojza Hazrat Imam Hassan | معجزہ حضرت امام حسن علیہ السلام

WhatsApp Channel Follow Now

حضرت امام حسن علیہ السلام مکہ معظّمہ سے مدینہ طیّبہ کی طرف پیدل سفر فرما ر ہے تھے۔ آپ کے پاؤں متورم ہو گئے عرض کیا گیا کہ اگر آپ سواری پر سوار ہو جائیں تو ورم سے سکون حاصل ہوگا آپ نے فرمایا ہر گز نہیں ہو سکتا لیکن یہ ہوگا کہ ہم منزل پر وارد ہوں گے تو ایک حبشی حاضر ہوگا۔ اس کے پاس تیل ہوگا ۔ جو ورم کو ٹھیک کر دے گا۔ یہ تیل اس سے خرید لینا۔ کئی میل چلنے کے بعد جشی سے ملاقات ہوگئی ۔ حضرت نے اپنے غلام سے کہا حبشی کو قیمت ادا کر کے تیل خرید لو۔ حبشی نے کہا کس کے لئے تیل لیتے ہو؟ کہا گیا کہ یہ تیل جناب حسن بن حضرت علی علیہ السلام کے لئے چاہیئے ۔

حبشی نے کہا۔ مجھے ان کی خدمت میں لے چلو اور وہ جب حضرت امام پاک کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا۔ تو اس نے عرض کی کہ اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزندار جمند میں آپ کا غلام ہوں اور یہ تیل حاضر خدمت ہے۔ میں تیل کی قیمت نہیں لوں گا۔ آپ میرے حق میں اللہ تعالٰی سے دعا فرما ئیں کہ وہ مجھے فرزند عطا فرمائے ۔ جو اہل بیت رسول صلى الله عليہ وسلم کو دل سے دوست رکھے میں اپنی عورت کو دروزہ کی حالت میں چھوڑ کر آرہا ہوں۔امام حسن علیہ السلام نے دُعا فرمائی اور کہا کہ جاؤ اللہ تعالیٰ نے تمہیں ایک خوبصورت فرزند عطا فرمایا ہے۔ حبشی فوراً اپنی عورت کے پاس آیا اور دیکھا کہ وہ ایک خوبصورت بچہ جن چکی ہے۔ حبشی دوبارہ امام حسن علیہ السلام کی خدمت بابرکت میں حاضر ہوا۔ اور فرزند کی ولادت کی وجہ سے حضرت کودعائے خیر دی ۔ حضرت نے وہ تیل پاؤں پر ملا اور ورم زائل ہو گیا۔

اللهم صل على محمد و آل محمد
یا اللہ پاک جس طرح تو نے اس حبشی کی مراد پوری کی بطفیل حضرت امام حسن علیہ السلام تمام مومنین و مومنات کی دلی مراد بھی پوری فرما۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین۔

اللهم صل على محمد و آل محمد



What’s your Reaction?
+1
3
+1
0
+1
5
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0