WhatsApp Channel Follow Now

Lomdi Jangal Mein Rehne Ai Kahani in Urdu

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک جنگل میں بہت سے جانور آپس میں مل جل کر رہتے تھے۔ اور ایک دوسرے کا خیال رکھتے ۔ گویا جنگل میں منگل تھا۔ شیر بھی بلاوجہ کسی جانور کو نہ مارتا ۔ اگر بھوک لگتی تو گھاس کھا لیتا یا کسی کمزور جانور کو کھا لیتا۔ جنگل کے جانور ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہے تھے کہ ایک دن نہ جانے کہاں سے ان کے جنگل میں ایک لومڑی اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ آگئی۔ اب یہ تو سبھی جانور جانتے تھے کہ لومڑی کتنی چالاک ہوتی ہے۔ جانوروں نے اس سے پوچھا کہ تم یہاں کیوں آئی ہو تو وہ آنسو بہانے لگی اور بولی میں جس جنگل میں رہتی تھی وہاں میری کوئی عزت نہیں کرتا تھا۔ لہذا میں مجبور ہو کر یہاں آئی ہوں۔ جانور اس کو اپنے بادشاہ شیر کے پاس لے گئے اور ساری بات بتا دی۔ شیر نے کہا دیکھو بھئی تم سب جانتے ہو کہ لومڑی چالاک ہوتی ہے لہذا میں تو اس کو یہاں رکھنے کو تیار نہیں جبکہ اس کے چھوٹے بچے بھی اس کے ساتھ ہیں تو باقی تم ساروں کی مرضی. جانوروں کو لومڑی ہر ترس آگیا اور آخر جانوروں کے کہنے پر شیر نے لومڑی اور اس کے بچوں کو جنگل میں رہنے کی اجازت دے دی۔ اب اسی طرح لومڑی جنگل میں تمام جانوروں کے ساتھ رہنے لگی۔

What’s your Reaction?
+1
1
+1
0
+1
2
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

Our aim is only to provide you stories (Kahaniyan). Here you can read every story of your choice for you and your kids in different languages Hindi, Urdu, Punjabi and English.

Leave a Comment