Itfaq Main Barkat Hai Kahani | اتفاق میں برکت ہے کہانی

WhatsApp Channel Follow Now

ایک گاؤں میں ایک بوڑھا کسان رہتا تھا۔ اس کے چار بیٹے تھے۔ جو ہمیشہ آپس میں ہروقت لڑتے جھگڑتے رہتے تھے۔ کسان نے انہیں سمجھانے کی بہت کوشش کی، مگر بے سود جب وہ قریب المرگ تھا۔ تو اس نے اپنے چاروں بیٹوں کو پاس بلایا اور کہا کے لکڑیوں کا ایک گٹھا لے آؤ۔ وہ ایک گٹھا لے آئے تو کسان نے باری باری ہر ایک سے کہا کہ گٹھا توڑوں مگر چاروں بیٹوں میں سے کوئی بھی گٹھا توڑ نہ سکا۔ پھر اس نے گٹھا کھولنے کا حکم دیا اور گٹھا کھولا گیا۔ کسان نے سب کو ایک ایک لکڑی توڑنے کو کہا، سب نے ایک ایک کر کے تمام لکڑیاں توڑ دی۔ بوڑھے کسان نے کہا، یہ تمہارے لئے سبق ہے۔ جب تم سب مل کررہوں گے تومضبوط اور طاقتور رہوں گے اور اگر تم لڑائی جھگڑا کرکے الگ الگ ہو گے تو لوگ تمہیں نااتفاقی کی کی وجہ سے برباد کر دیں گے۔

نتیجہ

اتفاق میں بڑی برکت ہے۔

What’s your Reaction?
+1
22
+1
7
+1
8
+1
2
+1
2
+1
4
+1
2