WhatsApp Channel Follow Now

Chat Pat Bibi Ka Mojza (Kahani) – چٹ پٹ بی بی کی کہانی

ایک بی بی نصرانی تھیں۔ گھر کی غریب اور گودی بھی اولاد نے خالی ‘گھر میں بجز شوہر کے اور کوئی نہ تھا۔ شوہر محنت مزدوری کر کے جو دن بھر پاتا تھا۔ اسی میں کھانے پینے کا انتظام کرتا تھا۔ یونہی گذر بسر ہوتی تھی۔ زیادہ تر فاقہ سےبسر ہوتی تھی لیکن میاں بیوی دونوں خدا پر شاکر رہ کر صبر سے کام لیتے تھے رفتہ رفتہ عمر بھی گزرتی گئی ۔ اب ضعیفی کا وقت آنے لگا۔

دل ملول رہتا تھا۔ کیونکہ بعد ان کے آئندہ نسل باقی ، ہنے کی امید نہ تھی ایک دن ایک ضعیفہ بی بی تشریف لا ئیں۔ پوچھا‘ کیوں بی بی نصرانی ! تم کیوں آج کل اتنی غمگین رہا کرتی ہو‘ کوئی خاص بات ہو تو بیان کرو۔ یہ تو معلوم ہے کہ ضعیفی و غریبی ساتھ نہیں چھوڑتی ہے۔ اس کا تم کو غم بھی نہیں ہے۔

ہمیشہ تم نے صبر و شکر سے زندگی بسر کی ہے۔ اب کیا نئی بات ہے؟ بی بی نصرانی نے جواب دیا۔ بی بی کیا کہوں قسمت کی بات ہے۔ غریبی تو غریبی ہی ہے میں اس عمر تک اولاد سے بھی محروم ہوں بی بی ضعیفہ نے کہا ‘بیٹی تم نہ کرو۔ اللہ کے اختیار میں سب کچھ ہے۔ وہ چاہے جسے مردہ کر دے جسے چاہے زندہ کر دے سوکھے درخت کو ہرا کر دے‘ بے اولاد کو صاحب اولا د کر دے۔

اچھا تم چَٹ پَٹ بی بی کی کہانی مان لو۔ خداوند تعالی تمہاری یہ مشکل آسان کر دے گا ۔ یہ کہہ کر بی بی ضعیف تشریف لے گئیں نصرانی بی بی نے فوراً کہانی مان لی اور خدا نے اس کو ایک فرزند حسین و جمیل عطا فرمایا ۔ اولاد سے گھر آباد ہو گیا۔ نصرانی بی بی کومنت پوری کرنے کا خیال آیا۔ فکرمند ہوئی کہ کیونکر منت پوری کروں۔

ضعیفہ سے ترکیب بھی نہ پوچھی کہ جب منت پوری ہو جائے تو کس طرح منت اُتاری جائے۔ اتنے میں شام ہونے لگی۔ دیکھا کہ ایک نقاب پوش ضعیفہ تشریف لائیں۔ اور بولیں، تم نے ابھی تک منّت نہیں اُتاری؟ نصرانی عورت اُسکے قدموں پر گر پڑی اور گڑگڑا کر بولی ! میں آپ کو برابر یاد کرتی تھی۔ خدا کا شکر ہے۔ کہ آپ تشریف لے آئیں۔ آپ کی بتلائی ہوئی منّت سے آج میری گود میں ایک بچہ نظر آ رہا ہے ۔ مگر میں نے آپ سے منّت اتارنے کی ترکیب نہیں پوچھی تھی۔ اب آپ بتا ئیں۔ کیونکہ منّت اتاروں؟ بی بی ضعیفہ نے کہا پانچ ڈلی منگا ؤ اور کہانی جو کہوں وہ بغور سُن لو۔ ڈلی کو کاٹ ڈالو ۔ کہانی کہنے والے کو دو حصہ کہانی سننے الے کو بھی دو حصہ اور لانے والے کو ایک حصہ تقسیم کر دو پھر بی بی ضعیفی نےکہانی کہنی شروع کر دی۔

ایک روز امیر المومنین ؑ کچھ آٹا جو کا لائے اور جناب فاطمہ زہرا ؑ کو دیا کہ اس کی روٹیاں تیار کرو ۔ آج تمہارے پدرِبزرگوار (رسولؐ خدا)کو میں نے کھانے پر مدعو کیا ہے جناب سیّدہ ؑنے خوشی خوشی آٹا خمیر کیا اور روٹیاں تیار کیں۔ جناب رسولؐ خدا بعد نماز مغرب تشریف لائے جناب سیّدہ ؑ نے دسترخوان لگایا۔ محسن پاک باپ ؐنے ایک ساتھ کھانا تناول فرمایا۔ اور جب پیغمبرصلى الله عليه وسلم اکرم رخصت ہونے لگے تو جناب سیّدہ ؑ نے عرض کی بابا جان ۔ اسی طرح کل میری طرف سے کھانا نوش فرمائے گا آنحضرت صلى الله عليه وسلم نے قبول فرمایا۔ پھر حضرت علی کہیں سے جَو کا آٹا لائے اور جناب سیّدہ ؑ نے کھانا تیارکیا۔ بعد نماز مغرب پھر رسولؐ خدا تشریف لائے اور سب کے ساتھ کھاناکھایا۔

جب آپؐ واپس جانے لگے تو حضرت امام حسنؑ نے نہایت ادب سے عرض کی نانا جان! میری طرف سے بھی دعوت قبول فرمائیے ارشاد ہوا اچھا بیٹا ‘تمہاری دعوت بھی قبول ۔ پھر کھانے کے انتظامات ہوئے۔ اور جناب رسول کریم تشریف لائے اور کھانا تناول فرمایا جب واپسی کا ارادہ کیا ‘تو حضرت امام حسین ؑنے نانا جان کے گلے میں باہیں ڈال دیں اور بولے نانا جان کیا مجھ کو محروم رکھیئے گا۔ نانا ؐسمجھ گئے فر مایا بیٹا حسینؑ تمہاری بھی دعوت قبول ہے۔ چنانچہ حسب دستور پھر سامان کھانے کے فراہم ہوئے۔ اور نبی کریم ؐتشریف لائے۔

جب کھانے وغیرہ سے فراغت پا کر آپؐ رخصت ہونے لگے تو فضّہ ( کنیز ) دروازہ تک پہنچانے آئی اور دست بستہ عرض کی یا رسول اللہ‘ یہ کنیز بھی آرزومند ہے کہ حضور ؐکل میری طرف سے دعوت قبول فرما ئیں۔ حضرت ؐنے دعوت قبول فرمالی۔ اتفاق سے فضّہ کو سامان خوردو نوش مہیّا نہ ہو سکے۔ ادھر شام ہونے کو قریب آئی مگر کسی سے اس سلسلہ میں کوئی تذکرہ نہ کیا۔ (وہ زمانہ ماہِ رمضان المبارک کا تھا ) جب رسولؐ خدا نماز مغرب سے فارغ ہو چکے تو جبریلؑ امین نازل ہوئے اور فرمایا ‘یا حبیبِؐ خدا آج آپ کا افطار فضّہ کے گھر پر ہے۔ رحمتِ دو عالم فوراً روانہ ہو گئے۔ دروازہ پر پہنچ کر دستک دی۔ اور بآواز بلند بیٹی کو مخاطب کر کے فرمایا اے بیٹی تم پر سلام ہو۔ جناب سیّدہ آواز پیچان کر دروازه تک آئیں۔ مگر کسی قدر متعجب بھی تھیں کہ آج بابا جان نے کیوں تکلیف فرمائی ۔ کیونکہ افطار کے لئے کچھ نہ تھا۔

الغرض رسولؐ خدا اندر تشریف لائے تھوڑی دیر کے بعد بیٹی سے بولے اے پارۂ جگر فاطمہؐ ! آج ہم فضّہ کے مہمان ہیں۔ جناب امیر ؑنے فضّہ کو الگ بلا کر فرمایا اے فضّہ تو نے رسول اللہ کو کھانے کی دعوت دی لیکن ہم سے ذکر بھی نہیں کیا۔ فضّہ نے عرض کی یا امیر المومنین ؑمجھے گھر کے حالات خوب معلوم ہیں اس لئے تذکرہ نہ کر سکی۔ سوچا تھا کہ میں خود انتظام کرونگی۔ یہ کہہ کر فضّہ نے وضو کیا اور گوشہ میں جا کر دو رکعت نماز حاجات ادا کی اور دونوں ہاتھ دعا کےلیئے بلند کئے اور گڑ گڑا کر بولی اے خالق ہر بلند و پستی ! میں تیرے حبیبؐ کی بیٹی کی کنیز ہوں اور تیرے حبیب کو اپنا مہمان کیا ہے تو جانتا ہے کہ میں کیا ہوں اس لئے تیری کبریائی کا واسطہ دیتی ہوں کہ میری لاج رکھ لے اور اپنے محبوب اور اُنکی ال پاک سے سرخرو کر دے۔ ابھی فضّہ دعا کر رہی تھی کہ سارا گھر کھانے کی خوشبو سے مہک اٹھا۔ پھر فضّہ نے دیکھا کہ پہلو میں خوانِ نعمت رکھا ہے۔فور اًوہ خوان لیکر فضّہ حاضر خدمت با برکت رسول ہوئی ۔ جناب ختمی مرتبت نے دریافت فرمایا یہ کھانا کہاں سے پایا ؟ فضّہ نے جواب میں عرض کیا۔ جس کے بھروسے پر میں نے حضورصلى الله عليه وسلم کو مدعو کیا تھا۔اُسی نے بھیجا ہے۔ یعنی یہ جنت میں سے آیا ہے۔

صلوة بَر مُحَمّد و آل مُحمّد

What’s your Reaction?
+1
108
+1
2
+1
183
+1
13
+1
1
+1
4
+1
13

Our aim is only to provide you stories (Kahaniyan). Here you can read every story of your choice for you and your kids in different languages Hindi, Urdu, Punjabi and English.

5 thoughts on “Chat Pat Bibi Ka Mojza (Kahani) – چٹ پٹ بی بی کی کہانی”

Leave a Comment