ایک چڑیا 🐦تھی۔ جو بہت چالاک تھی اور اس کی آواز بھی بہت پیاری تھی۔ اس چڑیا کانام اس کی امی نے پیاری رکھا تھا۔ ایک دن کی بات ہے کہ پیاری چڑیا گائے کے پاس بیٹھی تھی اور وہ دانے چگ کر کھارہی تھی۔ اچانک گائے نے گوبر کر دیا اور پیاری چڑیا اس گوبر میں دب گئی اور وہ اڑ نہ سکی اور دوسری طرف سے ایک کتا یہ سب دیکھ رہا تھا۔ کتا چڑیا کو اپنا کھانا بنانے کے لئے چڑیا کے پاس آیا چڑیا نے پیار بھرے لہجے میں اپنی مٹھی زبان سے اسے کہا کہ بھائی کتے مجھے نکال کتے نے کہا کہ ”میں اگر تمہں نکالوں گاتو میں تجھے کھالوں گا۔ چڑیا نے کہا ہاں کھالینا۔ کتے نے چڑیا کو گوبر سے باہر نکالا۔ اب چڑیا نے کہا مجھے دھوتولے“۔ کتا چڑیا کوبہتے ہوے نل پر لے گیا۔ وہ چڑیاکو دھو کر اسے کھانے لگا۔ چڑیانے اب کہا کہ مجھے سکھا لے پھر کھالینا کتے نے چڑیا کو دھوپ میں رکھ دیا۔ تھوڑی دیر میں چڑیا کے پر سوکھ گئے اور وہ اڑگئی ۔ کتا🐶منہ دیکھتا رہ گیا۔
Chalak Chidiya ki Kahani |چالاک چڑیا کی کہانی
WhatsApp Channel
Follow Now
Facebook Page
Like
What’s your Reaction?
+1
3
+1
+1
4
+1
+1
6
+1
+1
1