Baap aur Beta Ki Anokhi Kahani – باپ اور بیٹے کی انوکھی کہانی

WhatsApp Channel Follow Now

ایک شخص پولیس کی نوکری کرتا تھا۔ وہ شخص دن بھرسڑک پر کھڑا ہوا کرتا تھا۔ جب بھی کوئی آدمی دیکھتا گزر رہا ہے۔ اُس کو روک کران سے ناجائز پیسے لیا کرتا تھا اور وہی پیسے گھر جا کر اپنے بچوں کو کھلاتا۔ ایسے میں اس کی زندگی اچھی بسر ہوتی رہی، کچھ سال کے بعد اس شخص کے بچے جوان ہو گئے۔ اس کا ایک لڑکا چوربن گیا۔ وہ اپنے والد کے ساتھ بدتمیزی اور نافرمانی کرنے لگا۔ جب اس شخص نے یہ سب دیکھا تو کہنے لگا، کہ ضروراس میں کوئی راز ہے۔ کچھ دن کے بعد شخص کو باہر سے آدمی نے بتایا کہ تمہارا بیٹا چور ہے۔ باپ نے کہا نہیں، اُس آدمی نے کہا میں نے تمہارے بیٹے کو خود دیکھا ہے چوری کرتے ہوئے، اب اس کی سزا تو یہی ہونی چاہیے کہ اس کو حوالات میں بند کر دیا جائے” یہ کہہ کر وہ آدمی چلا گیا۔ چونکہ بیٹے کا باپ پولیس میں تھا۔ تو باپ نے سوچا کہ میں اپنے بیٹے کو کیسے حوالات میں بند کروں۔ اب ا سے یاد آیا، کہ میں اپنے بچوں کو رشوت، حرام کی کھلاتا تھا اسی لیے میرا بیٹا بھی حرام کی کمائی لا کر ہم سب کو کھلاتا ہے۔ پھر پولیس والا گھر آ کر اپنے سب بچوں کو سمجھایا اور کہا بیٹا، “میں آپ کو حرام کھلاتا رہا ہوں”۔ اس لیے یہ کام آپ کا بڑا بھائی بھی کر رہا ہے۔ پھر اس شخص نے اپنے بچوں اور اللہ سے معافی مانگی اور سب کو سبق یہ دیا کہ حلال کی کمائی میں ہی بہتری، سکون اور برکت ہیں۔

What’s your Reaction?
+1
2
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
3