WhatsApp Channel Follow Now

Sher Billi aur Chuhe ki Kahani |شیر بلی اور چوہے کی کہانی

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک جنگل میں ایک شیر،چوہا اور بلی رہتے تھے۔ ایک دن وہ شیر سورہاتھا کہ چوہے پر بلی نے حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن چوہا بچ گیا۔ بلی نے پھر ایک حملہ کیا پر چوہے کی قسمت اچھی تھی ایسے میں شیر کی آنکھ کھل گئی اور اس نے دیکھا کہ بلی چوہے کو اپنا کھانا بنانے ہی والی تھی شیر نے ایک دم زور دار آواز نکالی بلی شیر کی آواز سے ڈر کر بھاگ گئی اور اسی وجہ سے چوہا بلی کے حملے سے بچ گیا، شیر نے چوہے کی جان بچا لی۔ چوہا شیر کے پاس آیا اور بنہ شکریہ ادا کیے، جانے لگا۔ شیر نے کہا چوہے میں نے تیری جان بچائی ہے، مجھے شکریہ نہیں بولے گا، چوہے نے جواب میں کہا آج تم نے میری جان بچا کر مجھ پر بہت بڑا احسان کیا ہے میں بھی اس احسان کا بدلہ ضرور دوں گا“ شیر ہنس پڑا۔ ایک دن کچھ شکاری جنگل میں آگئے انہوں نے جال ڈال کر شیر کو پکڑ لیا۔ وہاں سے اچانک وہی چوہا گزر رہا تھا جس کی جان شیر نے بچائی تھی اس نے شیر کو دیکھا تو چوہا شیر کو پہچان گیا۔ اسے وہ دن یاد آگیا جب شیر نے اس کی بلی سے جان بچائی تھی اب چوہے نے شیر کے احسان کا بدلہ دینے کے لئے اس نے اپنے تیز دانتوں سے جال کو کاٹ دیا۔ اس طرح شیر آزاد ہو گیا۔ شیر نے چوہے کا شکریہ ادا کیا۔ چوہے نے کہا کہ کوئی بات نہیں ایک دن آپ نے میری مدد کی تھی اور آج میں نے آپ کی مدد کر دی ۔ اس میں شکر یہ کس بات کا“۔

What’s your Reaction?
+1
3
+1
1
+1
2
+1
0
+1
0
+1
2
+1
0

Our aim is only to provide you stories (Kahaniyan). Here you can read every story of your choice for you and your kids in different languages Hindi, Urdu, Punjabi and English.

Leave a Comment